سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی کا 21 سالہ نوجوان یونیورسٹی کی بس کے نیچے آ کر جاں بحق

سوہاوہ کے نواحی علاقہ کا رہائشی 21سالہ نوجوان اسلام آباد کی نجی یونیورسٹی کی بس میں سوار ہوتے ہوئے بس کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا ، نوجوان یونیورسٹی کی بس پر سوار ہو کر راولپنڈی کی طرف آ رہا تھا کہ یونیورسٹی کے اندر ہی حادثے کا شکار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی کا رہائشی شیخ جلیل کا 21سالہ نوجوان سمیع اللہ شیخ جو کہ اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں زیر تعلیم تھا، یونیورسٹی کی بس میں سوار ہو کر راولپنڈی کی طرف آ رہا تھا کہ بس میں سوار ہوتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا۔

نوجوان بس سے نیچے گرتے ہوئے فٹ پاتھ کے ساتھ جا ٹکرایا جس کو سر پر شدید چوٹیں لگنے سے زخمی حالت میں پمز ہسپتال راولپنڈی میں ریفر کیا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

جاں بحق ہونے والا نوجوان انتہائی ملنسار اور اچھی شخصیت کا مالک تھا نوجوان سمیع اللہ کی حادثے کی اطلاع ملتے ہی والدین غم سے نڈھال ہو گئے۔

بتایا جاتا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا نوجوان شیخ سمیع اللہ کی والد سے فون پر 15منٹ قبل گفتگو بھی ہوئی تھی۔

نوجوان سمیع اللہ کی میت آبائی گھر ڈومیلی آمد پر کہرام مچ گیا جبکہ والدین کی بیٹے کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کی خواہش دل میں خواہش ہی بن کر رہ گئی ۔

Exit mobile version