دینہ میں پولیس کا غیر قانونی پیٹرول فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار

دینہ: ضلع جہلم میں غیر قانونی طور پر پیٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے دوران تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزم وفا عباس سے 10 لیٹر اور ملزم حمزہ مختار سے 12 لیٹر غیر قانونی پیٹرول برآمد کر کے قبضے میں لے لیا۔ دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے غیر قانونی پیٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف مہم مزید تیز کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button