سوہاوہ میں منی ڈیم میں نہاتے ہوئے 40 سالہ شخص ڈوب کر جاں بحق

سوہاوہ میں 40 سالہ شخص منی ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں پیش آیا، جہاں 40 سالہ شخص کوٹ دھمیک روڈ کے قریب واقع منی ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب 40 سالہ شخص منی ڈیم میں نہا رہا تھا کہ اچانک گہرے پانی میں چلے گیا اور ڈوب گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق منی ڈیم کی گہرائی تقریباً 25 سے 30 فٹ تھی، جس کے باعث ریسکیو اہلکاروں نے طویل کوششوں کے بعد ڈوبنے والے شخص کی لاش کو پانی سے نکال لیا ۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد کبیر ولد محمد لطیف کے نام سے ہوئی ہے جو کہ راولپنڈی کا رہائشی ہے۔
ریسکیو 1122 نے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا۔



