پنڈدادنخان: محکمہ مال میں مال بناؤ مہم زور شور سے جاری، گرداور کی رشوت لینے کی ویڈیو سامنے آ گئی

پنڈدادنخان: محکمہ مال میں مال بناؤ مہم زور شور سے جاری، افسران کی غفلت یا ملی بھگت؟سائلین جائز کام کے حصول کے لیے خوار ہونے لگے ، افضل نامی گرداور عوام کے لیے وبال جان بن گیا، درخواست گزار سے 20ہزار روپے رشوت لینے کے بعد حدبرداری مزید رشوت کا مطالبہ ، نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر کے رشوت ستانی کے خاتمے کے احکامات ہوا میں اڑا دیے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کے پٹوار خانے اور محکمہ مال کے اہلکار عوام کے لیے وبال جان بن گئے، تحصیل پنڈدادنخان کے پٹوار خانوں میں رجسٹری انتقال کے من مانے ریٹ مقرر ہرن پورمیں ٹوبھہ سے تعلق رکھنے والے راشی گردوار سائلین کے جائز کاموں کے لیے سرعام رشوت وصول کرنے لگا۔

متعدد شکایات کے باوجود بھی بااثر راشی گرداور کے خلاف کارروائی نہ ہونا افسران بالا کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا ؟۔

ہرنپور کے رہائشی محمد احمد خان ولد محمد خان نے تحصیلدار پنڈدادنخان کو اپنی ذاتی زمین کی حد برداری کی درخواست دی جوکہ تحصیلدار پنڈدادنخان نے مذکورہ گردارو کو مارک کی جس پر افضل نامی گرداور نے درخواست گزر کو ذلیل و خوار کرنا شروع کردیا اور بھاری رشوت کا مطالبہ کرتا رہا جس پر سائلین نے تنگ آکر 20ہزار روپے افضل گرداور کو رشوت دی اور ویڈیو بنا لی جس کی درخواست ڈپٹی اینٹی کرپشن راولپنڈی کو بھی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران کی آشیر باد سے تحصیل پنڈدادنخان میں محکمہ مال اور پٹوار خانے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں جبکہ افسران کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ تحصیل پنڈدادنخان میں محکمہ مال اور پٹوار خانوں میں مقامی عملہ کی تعیناتی کے باعث بے ضابطگیوں کا بازار قائم ہے۔

اہل علاقہ نے نو تعینات اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان سے کرپشن کے خاتمہ کی امیدیں باندھ لیں۔ کمشنر راو لپنڈی سمیت اعلی افسران سے اپیل کی ہے کہ محکمہ مال میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام اپنے حق کے حصول کے لیے خوار ہونے سے بچ سکیں۔

Exit mobile version