دینہ: پٹرولنگ پولیس چک اکا کی ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری

دینہ: ایس ایس پی محمد بن اشرف کی ہدایت ڈی ایس پی سید ذوالفقار علی گیلانی کی زیر نگرانی پٹرولنگ پولیس چک اکا کے انچارج عدنان اقبال اور ان کی ٹیم نے ماہ ستمبر میں کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کیا اور ملزمان سے ناجائز پسٹلز اور رائفل برآمد کرلی۔
اس کے علاوہ دو اشتہاری ملزمان اور چار عدالتی مفرور بھی گرفتار کیے۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر معیاری سلنڈر لگانے والوں کے خلاف پانچ ایف ائی ار درج کروائی۔
چک اکا میں قائم پولیس خدمت مرکز میں ایف آئی آر، کرایہ داری کا اندراج ،لائسنس رینیو اور خواتین پر تشدد کی رپورٹ وغیرہ بھی درج کی گئی۔ پٹرولنگ پولیس عوام الناس کے جان و مال اور شاہراہوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔



