سوہاوہ: سوشل میڈیا پر معمولی تلخ کلامی پر بگڑے رئیس زادوں نے اپنی عدالت لگا کر نوجوان کو رسیوں سے باندھ کر تشدد کانشانہ بنا ڈالا، ملزمان نے ویڈیوبنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر ایس ایچ او سوہاوہ فرخ شبیر ڈار اور ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نوجوان پر تشدد کرنے والے 3 ملزمان ثاقب، اسماعیل اور سلمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
سوہاوہ میں سوشل میڈیا پر معمولی تلخ کلامی پر بگڑے رئیس زادوں نے اپنی عدالت لگا کر نوجوان کو رسیوں سے باندھ کر تشدد کانشانہ بنا ڈالاhttps://t.co/DpCy9uYzq1 pic.twitter.com/F7KzGCJI7P
— Jhelum Updates (@JhelumUpdates) November 25, 2023
مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے اس کے بھانجے کو اغواء کیا اور رسیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنائی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
ملزمان نے ویڈیوبنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی pic.twitter.com/uONHOJ8WuI
— Jhelum Updates (@JhelumUpdates) November 25, 2023
