جہلم میں ناجائز منافع خوری کا عروج، عوام مہنگائی کی چکی میں پس گئے، انتظامیہ کی خاموشی

جہلم شہر اور گردونواح میں ناجائز منافع خوری کا رجحان بڑھ کر عوام کے لیے شدید مشکلات پیدا کر رہا ہے۔

شہری روزمرہ کی اشیاء کی من مانے قیمتیں برداشت کرنے پر مجبور ہیں اور مہنگائی کی چکی میں بری طرح پس رہے ہیں، تاہم انتظامی اداروں کی غیر فعال پوزیشن اس مسئلے کو مزید بڑھا رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق نہ صرف پیرا فورس بلکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی مکمل طور پر غیر فعال ہو چکے ہیں۔ نرخنامے کی پاسداری نہ ہونے کے باعث گودام مالکان اور گراں فروش اپنی من مانی کر رہے ہیں اور سرکاری سطح پر کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔

شہریوں نے بتایا کہ متعلقہ اداروں کی خاموشی اور عدم دلچسپی نے ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے حوصلے بلند کر دیے ہیں، جس کے نتیجے میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ عوامی ریلیف کے لیے فوری اقدامات کے طور پر یہ ناگزیر ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کیا جائے، روزانہ گوداموں اور مارکیٹوں میں چھاپے اور چیکنگ کے نظام کو مضبوط بنایا جائے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے اور مہنگائی پر قابو پایا جا سکے۔

شہریوں کا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ شدید ترین کارروائی کرے تاکہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کا سلسلہ ختم ہو اور عوام کی زندگی آسان بنائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button