جہلم تا للِہ ڈیول کیرے وے منصوبہ فواد چوہدری نے شروع کیا اور پی ڈی ایم حکومت میں بند ہوا، قاری خالق داد عثمان

جہلم/ پنڈدادنخان: قاری خالق داد نے کہا کہ للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے منصوبہ 2021 میں پی ٹی آئی حکومت میں فواد چوہدری نے شروع کرایا تھا۔ یہ منصوبہ 17 ارب روپے کا تھا۔ 16 ارب میں سے 6ارب روپے 2021 میں ریلیز ہوئے اور 2022 میں حکومت ٹوٹ گئی۔ اسکی سزا عوام بھگت رہی ہے ۔

امیر جمعیت علمائے اسلام ضلع جہلم قاری خالق داد عثمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت میں ڈیول کیرج وے کام بند ہوا جو آج تک بند ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے اب یہ منصوبہ 23 ارب روپے کی لاگت تک جا پہنچا۔ گرانٹ جاری نہیں ہوئی۔ پورے روڈ کو اکھاڑ دیا گیا، اب پورا علاقہ عذاب میں مبتلا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جے یوآئی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر مشکل میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، عوام کی آواز ہر پلیٹ فارم پر بلند کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت وقت اس کا نوٹس لیں اور وزیر اعلی پنجاب ضرور نوٹس لیں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ جلد ہی اس روڈ پر کام شروع کیا اور عوام کی مشکلات کم ہو سکیں۔ ان لوگوں سے پوچھیں جنہوں نے اس کے فنڈ کھائے اور عوام کے ووٹوں سے اقتدار تک گئے لیکن عوام کو بھول گئے۔

اس موقع پر ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالستار آزاد نے کہا کہ ہم ضلع جہلم کے عوام کے ساتھ ہیں اور عوامی مسائل کو اجاگر کرتے رہیں گے۔

جنرل سیکرٹری مفتی محمد شیر خان جہلمی کا کہنا تھاکہ جہلم کی عوام کو قیادت بدلنا ہوگی، نئی قیادت کو موقع دینا ہو گا، نئی قیادت جے یوآئی اور ایماندار قیادت جے یوآئی ہی کے پاس ہے۔ امیر جے یوآئی ضلع جہلم قاری خالق داد عثمان ضلع جہلم کے کیلئے بہترین قیات ہے جوکہ عوامی مسائل پر بات کرتے ہیں اور اپنے عوام کے ہر گھڑی میں ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button