دینہ میں ٹریکٹر چوری کے متعدد مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار

دینہ میں ٹریکٹر چوری کے متعدد مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اشتہاری احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، ملزم سال 2018 سے ٹریکٹر چوری کے متعدد مقدمات میں تھانہ دینہ پولیس کو مطلوب تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزم گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہو گیا تھا جس کو جدید سائنٹیفک طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے تھانہ دینہ پولیس نے گرفتار کر لیا، مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔



