عیدالاضحیٰ کے دوران ریسکیو 1122 نے شہریوں کو بروقت امدادی خدمات فراہم کیں

جہلم: عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر جہاں شہری مذہبی جوش و خروش کے ساتھ عید کی خوشیاں مناتے رہے، وہیں ریسکیو 1122 جہلم کے اہلکار عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت متحرک رہے۔

عیدالاضحیٰ کے تینوں دن ضلع بھر میں ایمرجنسی سروسز کو ہائی الرٹ رکھا گیا جبکہ نمازِ عید کے اجتماعات کے دوران مساجد اور عیدگاہوں میں خصوصی ایمرجنسی میڈیکل کور بھی تعینات کیے گئے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری امداد فراہم کی جا سکے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے مطابق عیدالاضحیٰ کے دوران ریسکیو 1122 کو سینکڑوں کالز موصول ہوئیں جن میں مختلف نوعیت کی ایمرجنسی کالز بھی شامل تھیں۔ موصول ہونے والی تمام ہنگامی اطلاعات پر فوری رسپانس دیتے ہوئے متاثرہ افراد کو بروقت امداد اور ریسکیو خدمات فراہم کی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں نے عید کے ایام میں پیش آنے والے مختلف حادثات، طبی ایمرجنسیز اور دیگر ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کی مدد کو یقینی بنایا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو اہلکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عید کی تعطیلات کے باوجود تمام افسران اور جوان عوام کی حفاظت اور خدمت کے جذبے کے تحت اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرتے رہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں تاکہ بروقت امداد فراہم کی جا سکے۔ ریسکیو 1122 عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار اور متحرک ہے۔

Exit mobile version