ماں بچے کی صحت پر بھی شہریوں کو موثر آگاہی دینا ضروری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

جہلم: ملکی ترقی کے لیے آبادی پر کنٹرول ضروری ہے جبکہ ماں بچے کی صحت پر بھی شہریوں کو موثر آگاہی دینا ضروری ہے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے محکمہ بہبود آبادی کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
اجلاس میں محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے آبادی پر کنٹرول کے لئے مختلف اقدامات اور آگاہی پروگرامز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس پر ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے محکمہ بہبود آبادی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور شہریوں کے لئے مزید بہتر آگاہی فراہم کرنے کیلئے سوشل میڈیا، ڈور ٹو ڈور آگاہی اور تمام متعلقہ محکموں کی بہتر کوارڈینیشن پر زور دیا۔



