جہلم میں افغان شہری کو پناہ دینے والا شخص گرفتار

جہلم پولیس نے افغان شہری کو غیر قانونی طور پر پناہ دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا۔

ملزم نے افغان شہری کو اپنے مکان میں پناہ دی تھی اور کرایہ داری کا اندراج بھی نہیں کروایا تھا، جس پر اس کے خلاف تھانہ سٹی میں ٹیمپریری ریزیڈنس آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ پولیس قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ کسی کے ساتھ ظلم یا ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، تاہم غیر قانونی طور پر مقیم یا پناہ دینے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی مقیم افراد کو پناہ دینے یا کرایہ پر مکان دینے سے پہلے قانونی اندراج لازمی کروائیں تاکہ امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button