کھیوڑہ کی نجی فیکٹری میں مزدور مبینہ طور پر کرنٹ لگنے سے جاں بحق

کھیوڑہ/ پنڈدادنخان: کھیوڑہ کی نجی فیکٹری میں ناقص سیفٹی انتظامات، کام کے دوران مبینہ طور پر کرنٹ لگنے سے مزدور جان کی بازی ہار گیا، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ناقص سیفٹی کے انتظامات سے ایک اور غریب گھرانے کا چراغ گل ہو گیا ۔ کھیوڑہ کی ایل سی آئی فیکٹری میں ناقص سیفٹی انتظامات کے باعث مبینہ طور پر کرنٹ لگنے سے خانیوال کا رہائشی غریب مزدور کلیم اللہ جاں بحق ہو گیا۔

مزدور کلیم اللہ بطور ویلڈر ایل سی آئی فیکٹری میں کام کرتا تھا، مزدور کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوا۔

فیکٹری ٹھیکیدار کی طرف سے غریب محنت کش کی موت کو حادثہ قرار دے کر معاملہ رفع دفع کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ڈیڈ باڈی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان سے بغیر پوسٹ مارٹم کے خانیوال روانہ کرنے کی کوشش کی لیکن مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ ایل سی آئی فیکٹری میں ناقص سیفٹی انتظامات کی وجہ سے پہلے بھی کئی مزدوروں کی موت اور کئی حادثات ایسے پیش آئے ہیں جن کو فیکٹری ایل سی آئی انتظامیہ معاملات کو خفیہ رکھتی ہے اور مبینہ طور پر مزدوروں کے لواحقین کو بھی بولنے سے منع کر دیا جاتا ہے۔ فیکٹری انتظامیہ کی طرف سے اور فیکٹری کے ڈاکٹر کی جانب سے مبینہ طور پر مزدوروں کی اموات حادثہ کے بجائے ہارٹ اٹیک لکھ دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button