جہلم میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ، انتظامیہ خاموش

جہلم شہر اور گردونواح میں دکانداروں نے من مانی کرتے ہوئے سبزیاں اور پھل سرکاری نرخنامے سے زائد قیمتوں پر فروخت کرنا شروع کر دیے ہیں، جس سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ دکاندار سرکاری احکامات اور جاری کردہ ریٹ لسٹ کو یکسر نظر انداز کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سبزی اور پھل کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے لیکن پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور ضلعی انتظامیہ اس صورتحال پر مکمل طور پر خاموش نظر آتی ہے۔

عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف، چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button