دی گلوبل سائنس سکول اینڈ کالج ججیال میں سالانہ رزلٹ کی شاندار تقریب کا انعقاد

سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقہ ججیال میں دی گلوبل سائنس سکول اینڈ کالج ججیال میں سالانہ نتائج کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے کیا گیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی میں راجہ عبد الستار سابق ناظم، ڈاکٹر محمد لطیف، ملک محمد ضمیر (DLG مری و گوجر خان)، راجہ محمد افضال، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ججیال سفیر حسین ملک، راجہ آصف کمال ایڈووکیٹ، ملک آفتاب اعوان مدن، راجہ الطاف احمد، شیخ انیس احمد سابق صدر تحصیل پریس کلب سوہاوہ اور صوبیدار امجد شامل تھے۔
تقریب میں دیگر معزز شخصیات جن میں قاری محمد بلال، قاری محمد سعید، قاری ثاقب چشتی، قاری وسیم، سر تابش جمیل، ڈاکٹر مظہر، چوہدری ساجد، حوالدار لیاقت مرزا، ماسٹر محمد ارشد سیال اور ملک محمد اسحاق اعوان بھی شریک ہوئے۔ مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
ننھے منے بچوں نے اسٹیج پر مختلف ٹیبلوز پیش کر کے شرکاء کو محظوظ کیا۔ اس موقع پر طلباء و طالبات کے والدین، سیاسی و سماجی، کاروباری و مذہبی شخصیات نے بھی بھرپور شرکت کی۔ معزز مہمانوں نے کامیاب طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی محنت کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔
ڈائریکٹر دی گلوبل سائنس سکول اینڈ کالج، راجہ اخلاق احمد نے تقریب کے اختتام پر تمام معزز مہمانوں اور بچوں کے والدین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام کامیاب طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ آنے والے سالوں میں مزید محنت کریں گے اور ادارے کا نام روشن کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کم وسائل کے باوجود ادارہ ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہا ہے کیونکہ معیاری تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔



