سوہاوہ میں سی سی ڈی اور مسلح ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ، خطرناک اشتہاری مجرم ہلاک

جہلم: سوہاوہ میں سی سی ڈی اور مسلح ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے میں خطرناک اشتہاری مجرم مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) اور اشتہاری ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک خطرناک اشتہاری مجرم ہلاک ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق سوہاوہ کے علاقے میں اشتہاری مجرموں کی موجودگی کی اطلاع پر سی سی ڈی کے ڈی ایس پی مرزا عمران بیگ کی قیادت میں ٹیم نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران مطلوب خطرناک ملزم نئیر محمود ولد عبدالرزاق سکنہ کہوٹہ اپنے ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی سمیت متعدد سنگین مقدمات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔

واقعہ کے بعد ملزم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button