جہلم میں شہری سے موبائل فون چھیننے والا ملزم گرفتار

جہلم: ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم کی کارروائی، موبائل فون چھیننے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ چوٹالہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موبائل فون چھیننے کے مقدمہ میں ملوث ملزم ہاشم نصیر کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

Exit mobile version