جہلم پولیس کی کارروائی، اغوا کے مقدمے میں ملوث ملزم گرفتار، مغویہ بحفاظت بازیاب

جہلم پولیس نے اغوا کے مقدمے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو قلیل وقت میں گرفتار کر کے مغویہ کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق تھانہ سٹی جہلم میں اغوا کا مقدمہ درج ہونے کے بعد مغویہ کی تلاش جاری تھی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم شفیق احمد چوہدری کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے مغویہ کی بازیابی کے لیے پیشہ ورانہ مہارت، جدید تفتیشی طریقہ کار اور مسلسل محنت سے کارروائی کی۔

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے خفیہ اطلاعات اور تکنیکی ذرائع سے مدد لیتے ہوئے کامیاب کارروائی کی اور اغوا کے مقدمے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، جبکہ مغویہ کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button