موبائل پر محکمہ صحت کا پیغام سامعین کو نفسیاتی طور پر سخت متاثر کر رہا ہے، سماجی حلقے

پڑی درویزہ: موبائل پر محکمہ صحت کا پیغام سامعین کو نفسیاتی طور پر سخت متاثر کر رہا ہے ۔عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے چیئر پی ٹی اے سے صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند سالوں سے مشاہدے میں آیا ہے کہ ہر سال اکتوبر کے مہینے میں محکمہ صحت پاکستان کی طرف سے آگاہی کے حوالہ سے خواتین کی چھاتی کے کینسر کا ایک پیغام ہر کال پر سنایا جاتا ہے ۔ حکام بالا کی طرف سے اس سرگرمی کو عورتوں میں چھاتی کے کینسر کی آگاہی کا نام دیا جاتا ہے لیکن حقائق اس کے برعکس دیکھنے میں آتے ہیں ۔
کیونکہ مردوں اور عورتوں میں نفسیاتی طور حساس طبیعت کے افراد بھی موجود ہوتے ہیں ۔جو خواتین نفسیاتی طور پر کمزور اور حساس ہوتی ہیں وہ موبائل کال پر اس آگاہی میسج سے سخت متاثر ہوکر بلا وجہ اپنی صحت میں منفی اثرات محسوس کرنے لگتی ہیں۔
عوامی و سماجی حلقوں کی طرف سے نگرانی وفاقی وزیر صحت اور چیئر مین پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) سے مطالبہ کیا گیا ہے بیان بالا صورت کو مد نظر رکھتے ہوئے موبائل پر چلنے والے اس آگاہی پروگرام پر نظر ثانی کرتے ہوئے کینسر جیسی مہلک بیماریوں کے متعلق میسج نشر نہ کیے جائیں کیونکہ ان پیغامات سے معاشرے کی خواتین پر مثبت کی بجائے نفسیاتی طور منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔



