صدر مملکت کی کھیوڑہ آمد، شاندار انتظامات پر ملک نعیم کی کاوشوں کو سراہا گیا

کھیوڑہ: سالٹ مائن کھیوڑہ میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی آمد پر شاندار انتظامات کیے گئے اسد احمد منیجنگ ڈائریکٹر پی ایم ڈی سی اور سید عرفان شاہ جی ایم سالٹ نے ملک نعیم واگھرہ پراجیکٹ منیجر کھیوڑہ کی کاوشوں کو بھرپور سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے سالٹ مائن وزٹ کے لیے پی ایم ڈی سی کھیوڑہ پراجیکٹ منیجر ملک نعیم واگھرہ اور ان کی ٹیم نے بہت کم وقت میں شاندار انتظامات کرنے پر اسد احمد منیجنگ ڈائریکٹر پی ایم ڈی سی اور سید عرفان شاہ جی ایم سالٹ نے ملک نعیم واگھرہ پراجیکٹ منیجر کھیوڑہ کی کاوشوں کو بھرپور سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر ملک نعیم واگھرہ نے کہا کہ اللہ پاک کا شکر ہے کہ مجھے ایک اچھی ٹیم ملی جنھوں نے میرے ساتھ دن رات ایک کر کے محنت کی انشاء اللہ میں اور میری ٹیم ادارے کی بہتری کے لیے آئندہ بھی اس سے بڑھ چڑھ اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button