دینہ: وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے دینہ کا دورہ کیا اور سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان کے کزن کے انتقال پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کے ہمراہ کوآرڈینیٹر راجہ علی، ناظم کیانی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
وزیر مملکت بلال اظہر کیانی مہر ہاؤس جی ٹی روڈ دینہ پہنچے، جہاں انہوں نے مہر محمد فیاض سے ملاقات کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔
اس موقع پر راجہ نکاش، چوہدری شفقت زمان، چوہدری سہیل ظفر، چوہدری سلطان، میاں عتیق، الیاس ڈار، حافظ وسیم انور، میاں سجاد، راجہ ساجد نواز، غلام کبریا، راجہ حسن سمیت دیگر مسلم لیگی رہنما بھی شریک تھے۔
