سوہاوہ میں شہریوں کے موٹرسائیکل چوری کرنے والا چور گرفتار، چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد

سوہاوہ: ایس ایچ او سوہاوہ اور ٹیم کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد کر لئے گئے۔
سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اکرام کو گرفتار کر لیا، ملزم سے چوری شدہ 2 عدد موٹر سائیکلز برآمد کر لیے گئے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثہ جات سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔



