جہلم پولیس کی کارروائی، خاتون سے مبینہ جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

جہلم: پولیس نے خاتون سے مبینہ جنسی زیادتی کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے مؤثر حکمت عملی اور جدید تفتیشی ذرائع کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے فوری تفتیش کا آغاز کیا اور کامیاب کارروائی کے دوران ملزم کو حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے اور ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ اسے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم ناقابلِ برداشت ہیں اور ایسے عناصر کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال، عزت و آبرو کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، جبکہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button