ڈومیلی پولیس نے شہری کو قتل کرنے والے اشتہاری مجرم کو پکڑ لیا

سوہاوہ: تھانہ ڈومیلی پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران کیٹیگری-اے کے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ان کی ٹیم نے جدید سائنسی طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے اشتہاری مجرم حذیفہ کو حراست میں لے لیا۔

مجرم حذیفہ سال 2024 سے قتل کے ایک سنگین مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا۔ تاہم ڈومیلی پولیس نے مؤثر حکمت عملی اپناتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اسے گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا تھا کہ سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو رہی ہے۔ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے اور مجرموں کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

Exit mobile version