میونسپل کمیٹی جہلم کی تمام گاڑیاں اور مشینری مکمل طور پر فعال اور کام کر رہی ہیں، مبارک علی خان

جہلم: میونسپل کمیٹی جہلم کے چیف آفیسر مبارک علی خان نے میونسپل کمیٹی کی قیمتی گاڑیوں کے ضائع ہونے اور لاپرواہی سے خراب ہونے کی حالیہ میڈیا رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے پاس موجود تمام گاڑیاں اور مشینری مکمل طور پر فعال اور کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی گاڑی، مشینری یا آلات کی ناکارہ ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ میونسپل کمیٹی کے پاس آلات کے لیے ایک باقاعدہ اسٹور اور گاڑیوں کے لیے شیڈ پہلے سے موجود ہیں، جہاں ان کی حفاظت اور دیکھ بھال کی جاتی ہے۔

چیف آفیسر نے مزید کہا کہ میونسپل کمیٹی نے پنجاب سٹیز پروگرام (PCP) کے تحت نئی مشینری اور آلات بھی حاصل کیے ہیں، جس سے کام کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے جدید سہولتوں سے لیس ایک نیا پارکنگ شیڈ بھی زیر تعمیر ہے، جس پر 61 لاکھ 28 ہزار روپے لاگت آئے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ میڈیا میں آنے والی رپورٹ حقائق پر مبنی نہیں ہے اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے گاڑیوں اور مشینری کی حفاظت اور مرمت کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button