ڈپٹی کمشنر جہلم کا محکمہ زراعت کے دفتر پر چھاپہ، غیر حاضری اور ناقص انتظامات پر شدید برہمی کا اظہار

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سید محمد میثم عباس نے محکمہ زراعت کے دفتر ضلع کچہری کا اچانک دورہ کیا، جہاں دفتر میں بدانتظامی، ملازمین کی غیر حاضری، اور صفائی کے ناقص انتظامات دیکھنے میں آئے۔

ڈپٹی کمشنر نے صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ عملے کے خلاف سخت محکمانہ کارروائیوں کی ہدایت جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق، ڈی سی جہلم کے دورہ کے دوران دفتر کے اکثر ملازمین اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے جبکہ حاضری رجسٹر پر بوگس حاضریاں بھی لگائی گئی تھیں۔ اس کے علاوہ دفتر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور سرکاری ریکارڈ کی غیر ذمہ دارانہ انداز میں دیکھ بھال پر بھی انہوں نے شدید ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر سید میثم عباس نے اس موقع پر واضح کیا کہ سرکاری فرائض میں غفلت، تاخیر اور دفاتر میں غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف بلاتاخیر محکمانہ کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ سرکاری دفاتر کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button