ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 21 مارچ کو ہوگی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر نے ماہ شوال 1447 ہجری کے چاند سے متعلق اعلان کردیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہےکہ پاکستان میں کہیں بھی شوال چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی اس لیے کل بروز جمعہ 30 واں روزہ ہوگا اور عید الفطر 21 مارچ ہفتے کو منائی جائےگی۔

شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت ہوا۔اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

اسلام آباد کے علاوہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں سمیت ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک میں کہیں بھی ماہ شوال کا چاند نظر آنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ رمضان 1447 ہجری کے مکمل 30 روزے ہوں گے اور عید الفطر 2026 ہفتہ 21 مارچ کو منائی جائےگی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button