"اب گاؤں چمکیں گے” پروگرام کومزید فعال بنانا ضروری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق

جہلم: شہروں کے ساتھ ساتھ دیہاتوں کو صاف ستھرا بنانے کیلئے پروگرام اب گاؤں چمکیں گے کومزید فعال بنانا ضروری ہے۔
یہ بات ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کے ذمہ دارافسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے آغاز سے اب تک کی کارکردگی تسلی بخش ہے اور عوامی سطح پر اس کو بہت سراہا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام یونین کونسلز میں مقامی لوگوں کے تعاون سے اس پروگرام کو مستقل بنیادوں پر چلایاجائے تاکہ مستقبل میں دیہاتوں کی صفائی،نکاسی آب میں مزیدبہتری لائی جا سکے۔



