کھیلوں کے فروغ کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر وقت متحرک ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

جہلم: کھیلوں کے فروغ کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر وقت متحرک ہے، کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کریں گے تاکہ نوجوان نسل کو بہترین تربیت فراہم کی جا سکے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے گورنمنٹ سکول گراؤنڈ میں جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ نمائشی ہاکی میچ میں بطور مہمان خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ نمائشی میچ سائپرس گرین اور ٹائیگر ہاکی کلب کالا گوجراں کے درمیان کھیلا گیا۔
ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور بہترین کھیل پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔



