پنڈدادنخان: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 26 حاجی ناصر محمود للِہ نے اپنا پارٹی ٹکٹ آر او آفس میں جمع کرادیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حاجی ناصر محمود للِہ نے کہا کہ پارٹی کا ہر فیصلہ قبول ہے، مسلم لیگ ن ضلع جہلم سے تمام سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی، پارٹی ڈسپلن کا پابند ہوں۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے ساتھ موجود تھی۔
