سابق ایم پی اے راجہ اویس خالد کی وزیر مملکت بلال اظہر کیانی سے ملاقات، علاقائی ترقی پر تبادلہ خیال

سوہاوہ: سابق ایم پی اے راجہ محمد اویس خالد نے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی سے ملاقات کی اور انہیں وزارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے وزیر مملکت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے وزارت کے امور میں مزید بہتری لائیں گے۔

ملاقات کے دوران علاقائی ترقی اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ راجہ اویس خالد نے ان ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کیا جو وزیر مملکت کی کاوشوں سے مکمل ہو چکے ہیں اور عوام کو درپیش مسائل کے حل میں بلال اظہر کیانی کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے علاقے کی مزید ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کیں، جن پر وزیر مملکت نے غور کرنے اور عملی اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے آئندہ بھی باہمی تعاون اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button