زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، چوہدری احسان

جہلم: پنجاب کے زرعی مستقبل کو روشن اور سرسبز بنانے کے عزم کے تحت جہلم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری احسان اور جنرل سیکرٹری چوہدری زاہد صدیق کے درمیان ایک اہم اور بامقصد ملاقات منعقد ہوئی، جس میں زرعی ترقی، پانی کے بحران اور بنجر زمینوں کی آبادکاری سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے دوران چوہدری احسان نے کہا کہ ملک کو درپیش پانی کی کمی جیسے سنگین چیلنج سے نمٹنے کے لیے ڈائریکٹر جنرل فیلڈ زاہد مشتاق میر کی قیادت میں جہلم سمیت پورے پنجاب میں عملی اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں، جبکہ محکمہ کے افسران اور فیلڈ اسٹاف کسانوں کے ساتھ مل کر دن رات کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور فلڈنگ سسٹم خوراک کی مسلسل فراہمی، قدرتی وسائل کے تحفظ اور دیہی خوشحالی میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔

چوہدری احسان کے مطابق زمینوں کی آبادکاری، آبی وسائل کی تلاش، مٹی اور پانی کے تحفظ اور جدید زرعی مشینری کے فروغ کے ذریعے کاشتکاروں کو بااختیار بنایا جا رہا ہے تاکہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق جدید اور مؤثر طریقۂ کاشت اختیار کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ کا مقصد صرف پیداوار میں اضافہ نہیں بلکہ ایک پائیدار، مضبوط اور موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ زرعی نظام کی تشکیل ہے، جو نہ صرف موجودہ بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی خوشحالی کی ضمانت بنے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button