جہلم میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

جہلم: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ صدر اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 2 عدد پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیے گئے ہیں۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

Exit mobile version