جہلم میں 20 فٹ گہرے کنویں میں گرنے والا اونٹ ریسکیو 1122 نے بحفاظت نکال لیا

جہلم کے نواحی علاقہ میں 20 فٹ گہرے کنویں میں گرنے والا اونٹ ریسکیو 1122 نے بحفاظت نکال لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے نواحی علاقے نارا نتھوالہ گاؤں میں ایک اونٹ کے تقریباً 20 فٹ گہرے کنویں میں گرنے کی اطلاع ریسکیو 1122 کو موصول ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیاب ریسکیو آپریشن کیا اور اونٹ کو بحفاظت گہرے کنویں سے باہر نکال لیا۔

ریسکیو 1122 جہلم کی بروقت کارروائی کے باعث جانور کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔

Exit mobile version