دینہ میں مسافر وین اور ایمبولینس حادثے کا شکار، بچے اور خواتین سمیت 6 افراد شدید زخمی

دینہ میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں بچے اور خواتین سمیت 6 افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے قریب آشیانہ ہاؤسنگ سکیم جی ٹی روڈ دینہ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث ہائی ایس الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 7 سالہ زین ولد جہانگیر، 57 سالہ طاہرہ زوجہ ثقلین، 27 سالہ فضیلت زوجہ جہانگیر اور 52 سالہ حسنات شاہ ولد شبیر شدید زخمی ہو گئے۔

دوسرا حادثہ بوڑا جنگل جی ٹی روڈ دینہ کے مقام پر پیش آیا جہاں مریض کو گجرات سے راولپنڈی لے کر جانے والے پرائیویٹ ایمبولینس روڈ کے ساتھ نالے میں گر گئی، حادثے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ روڈ سلپری ہونے کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو 1122 نے چار زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر دینہ اور دو زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔

Exit mobile version