میاں نواز شریف کے ساتھ میٹنگ بہت اچھی رہی، چوہدری ندیم خادم

جہلم: چوہدری ندیم خادم نے کہا کہ آج کی میٹنگ قائد نواز شریف کے ساتھ بہت اچھی رہی، میاں نواز شریف نے سب لوگوں کے سامنے گھرمالہ خاندان کی قربانیوں کی تعریف کی۔
مسلم لیگ (ن) جہلم کے رہنما سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم نے اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد اپنے ایک بیان میں بتایا کہ قائد میاں نواز شریف نے گھرمالہ خاندان کی قربانیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے مشکل وقت کے ساتھیوں کو کبھی نہیں بھولتے ۔

انہوں نے بتایا کہ میاں نواز شریف نے ملاقات میں کہا کہ سابق ایم این اے چوہدری خادم حسین ہمارے مشکل وقت کے ساتھی ہیں اُن کو ساتھ لے کر چلیں گے اور جہلم میں تمام فیصلے اُن کی مشاورت سے ہوں گے۔
ملاقات کے دوران اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب، عطا تارڑ سمیت دیگرلیگی رہنما بھی موجود تھے۔




Nawaz will have to issue ticket to
accept only one ticket of provincial assembly ticket Farrukh..gharmalaz will have to
This bloody Idiot(Naddem Gujjar) and his fmaily is trying to rule jhleum s for decades and result is that prople dont have clean drinking water common man is forced to take clean waterv from charity based clean water stations.People should through shoes at them ..