جہلم پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں لیٹر شراب پکڑ لی، شراب سپلائر کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر جہلم میں ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 416 لیٹر شراب، 19 بڑی بوتلیں اور 14 چھوٹی بوتلیں ولائتی شراب برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
ڈی پی او جہلم کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور معاشرے سے منشیات و شراب کے ناسور کو ختم کرنا پولیس کا مشن ہے۔
