سوہاوہ کے علاقے ڈومیلی میں زمیندار نے بکرے کی ٹانگ توڑ دی

سوہاوہ کے علاقے ڈومیلی میں زمیندار نے بکرے کی ٹانگ توڑ دی، پولیس نے بکرے کی ٹانگ توڑنے اور خاتون کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ڈومیلی کے نواحی علاقے رائے پور میں افسوسناک واقعہ، زمین میں جانے پر زمین مالک نے خاتون کے بکرے کو کلہاڑی مار کر ٹانگ توڑ دی اور خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے گالیاں بھی دیں۔

گزشتہ روز پیش آنے والے واقعہ میں متاثرہ خاتون نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کا بکرا معمول کے مطابق چراگاہ میں گیا تو ملزم نے طیش میں آکر بکرے کو کلہاڑی سے مارا، جس سے اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

واقعے کے بعد تھانہ ڈومیلی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کیں، میڈیکل رپورٹ میں تصدیق کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

علاقہ مکینوں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جانوروں پر ظلم اور شہریوں کو دھمکیاں دینے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button