اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے مسلسل چیکنگ ضروری ہے، سیدہ رملہ علی

جہلم: سیدہ رملہ علی نے کہا کہ اشیائے خوردونوش خصوصی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مسلسل چیکنگ ضروری ہے تاکہ شہریوں کو ناجائز منافع خوری اور خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے علی الصبح سبزی منڈی میں مارکیٹ کمیٹی اور تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کو مانیٹر کرے اور سپلائی و ڈیمانڈ کے مطابق قیمتوں کا تعین کیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم نے سبزیوں اور پھلوں کی بولی کا مشاہدہ کیا اور مختلف اشیاء کی قیمتوں کو خود چیک کیا۔



