سوہاوہ: سابق ایم پی اے راجہ اویس خالد کی راجہ تنویرپنوار سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

سوہاوہ: سابق ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد اویس خالد کی پنوار ہاؤس آمد، راجہ محمد تنویر پنوار کے ساتھ پراہم ملاقات، سیاسی صورتحال پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد اویس خالد کی پنوار ہاؤس کوٹ دھمیک آمد، یو سی صدر پیل بنے خان کپتان محمد شبیر اور کونسلر راجہ محمد ارشاد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں راجہ محمد اویس خالد نے حلقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات اور مستقبل کے منصوبوں کے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

راجہ اویس خالد نے کہا کہ میرے حلقے کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنا میری زندگی کا مشن ہے، تعلیم صحت سمیت ہر شعبہ زندگی کی ترقی و خوشحالی کے لیے تمام شہر کے نوجوانوں اور تجربہ کار بزرگوں دوستوں سے مشاورت کر کے عملی کاموں کا جلد آغاز ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پانی سمیت شہر میں سبزی فروٹ کی منڈی سپورٹس کمپلیکس ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی اور ادویات کی فراہمی سمیت مفت علاج کے لیے جامع پلان ترتیب دے رکھا ہے جس پر آئندہ چند ماہ میں علی کام کا آغاز حلقے کی عوام دیکھے گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button