جہلم میں عیدالاضحی پر صفائی کے مثالی انتظامات، سینٹری ورکرز میں 10،10 ہزار روپے تقسیم

جہلم: عیدالاضحی کے موقع پر ضلع جہلم میں صفائی کے مثالی انتظامات پر سینٹری ورکرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ہر ورکر کو 10،10 ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔

اس حوالے سے ایک پروقار تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس تھے۔ تقریب میں سیاسی، سماجی اور شہری حلقوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے، جن کا مقصد عوام کو صحت مند اور صاف ستھرا ماحول مہیا کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر سینٹری ورکرز نے جس جانفشانی اور لگن سے صفائی کے فرائض سرانجام دیے، وہ قابلِ تحسین ہیں۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں آج ہر ورکر کو 10،000 روپے بطور انعام اور حوصلہ افزائی دیا جا رہا ہے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے سے کام کرتے رہیں۔

تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے سینٹری ورکرز میں نقد انعامات تقسیم کیے۔ تقریب میں موجود شرکاء نے سینٹری سٹاف کی محنت، لگن اور خدمت کے جذبے کو سراہا اور انہیں "عوامی خدمت کے خاموش سپاہی” قرار دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button