ضلع جہلم کے تمام ریلوے اسٹیشن کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے، بلال اظہر کیانی

جہلم: ضلع جہلم میں ریلوے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں جہلم، دینہ، ڈومیلی اور سوہاوہ کے ریلوے اسٹیشنز کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے تفصیلی غور و فکر کیا گیا۔ اجلاس میں وزارت ریلوے کے اعلیٰ حکام، متعلقہ افسران اور مسلم لیگ ن ضلع جہلم کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس کا مقصد ضلع بھر میں ریلوے سہولیات کو بہتر بنانا اور عوامی شکایات کا مؤثر حل نکالنا تھا۔

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے ریلوے حکام کو ہدایت جاری کی کہ تمام اسٹیشنز کی حالت زار کو جلد از جلد بہتر بنایا جائے اور ٹرینوں کے اسٹاپس کا تعین مکمل طور پر میرٹ اور عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جہلم سمیت تمام اضلاع میں ریلوے اسٹیشنز کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

بلال اظہر کیانی نے واضح کیا کہ ریلوے نظام کی بہتری سے نہ صرف عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی بلکہ مقامی معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔

اجلاس میں مستقبل میں اسٹیشنز کی تزئین و آرائش اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے عملی اقدامات پر بھی مشاورت کی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button