گکھڑ فیملی ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے راجہ محمد یعقوب طارق کیانی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

سوہاوہ: گکھڑ فیملی ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے مصنف تاریخ گکھڑاں راجہ محمد یعقوب طارق کیانی کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گکھڑ فیملی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام گکھڑ خاندان کی مشہور کتاب کی گوہر نامہ فارسی سے اردو ترجمہ کرنے والے راجہ محمد یعقوب طارق صاحب محسنِ گکھڑاں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے گکھڑ ہاؤس گلشن آباد راولپنڈی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن سے کیا گیا۔ پروگرام آنریری برجس راجہ امیر داد خان کی صدارت میں منعقد کیا گیا جبکہ گکھڑ فیملی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین جاوید کیانی بیرونی ملک ہونے کی وجہ سے پروگرام میں شرکت نہیں کر سکے۔

پروگرام کی تمام تر مینجمنٹ ذمہ داری ٹرسٹ کے جنرل سیکٹری راجہ لیاقت کیانی اور نائب چیئرمین راجہ تاج کیانی نے سنبھالی ۔ تمام گکھڑ تنظیموں کے عہدے داران گکھڑ فیملی کے مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے مکتبہ فکرآزاد کشمیر، پاکستان اور تمام گکھڑ برادری کے معززین نے بھرپور شرکت کی۔اسٹیج کی فرائض جمیل احمد کیانی نائب جنرل سیکریٹری نےسر انجام دیے۔

راجہ یعقوب طارق صاحب کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے برطانیہ سے خصوصی طور پر راجہ شفیق کیانی سرپرست اعلیٰ گکھڑ فیملی ویلفیئر ٹرسٹ ضلع بھمبر آزاد کشمیر تشریف لائے اور خصوصی طور پر اپنےخطاب میں خراج تحسین پیش کیا۔

راجہ عمر رضا گکھڑ لالیاں چنیوٹ اور دیگر گکھڑ فیملی کے سپوتوں نے بھی مصنف تاریخ گکھڑاں راجہ محمد یعقوب طارق کیانی کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دیار غیر میں راہ کر بھی ہمارے محترم ہر دل عزیز شخصیت راجہ محمد شیراز کیانی چیئرمین اختر ویلفیئر، سرپرست اعلی گکھڑ فیملی ویلفیئر ٹرسٹ ضلع جہلم سارے پروگرام میں موجود رکھا۔

آج کے پروگرام کے بانی،صدر محفل آنریری برجس راجہ امیر داد خان نے اپنے دست مبارک سے شیلڈ تقسیم کی۔

پروگرام کے آخر میں الحاج راجہ لیاقت علی کیانی جنرل سیکرٹری گکھڑ فیملی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے آنے والے تمام معزز مہمانوں کیلئے طعام خاص کا اہتمام کیا گیا اور پروگرام میں دور دراز سے شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

پروگرام کا اختتام دعا اور بعد میں قومی ترانہ سے ہوا۔

Exit mobile version