عرس سیدنا غوث الاعظم پیران پیر سید عبدالقادر جیلانیؒ کے موقع پر محفل بڑی گیارہویں شریف کا انعقاد

جہلم/ لاہور: عرس سیدنا غوث الاعظم پیران پیر سید عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ شہنشاہ بغداد کے موقع پر آستانہ عالیہ حجرہ شاہ مقیم لاہور موڑ پر محفل بڑی گیارہویں شریف کا انعقاد کیا گیا۔

محفل پاک کی صدارت بابا جی پیر مبشر حسین گیلانی خادم حجرہ شاہ مقیم قادری قلندری نے کیا جس میں خصوصی آمد پیر سائیں گلزار احمدقادری قلندری سروری خلیفہ مجازسید حیدر علی ڈوگہ شریف حق سائیں وارثی(دربار عالیہ کوٹ ادو شریف) راجہ برکات نے شرکت کی۔

جہلم کے مشہور نعت خواں محمد سلیمان قادری نوشاہی،محمد سرور چشتی اور شعیب احمد جماعتی نے ہدیہ نعت پیش کیا۔

پیر سید عبدالقادر جیلانی ؒ شہنشاہ بغداد کی بڑی گیارویں شریف میں پیر مبشر حسین گیلانی خادم حجرہ شاہ مقیم نے ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی۔

محفل پاک میں سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ صوفی محمد عزیز، سید وقار علی شاہ، سید عقیل شاہ، صوفی محمد عظیم، محمد آ صف شیخوپورہ،رانا ناصر شیخوپورہ، رانا عظیم شیخوپورہ، مبین مغل، شہازیب عرف راجو،شکیل احمد پاشا لاہور، مدثر حسین گیلانی، محمد شاہد بھٹی(وائس چیئرمین امن کمیٹی)، علی مرزا، ملک نعمان، بابر حسین بابر شیخوپورہ نے شرکت کی۔

محفل کے انتظامات ڈاکٹر خرم، باباجی اصغر،صابزادہ مظہر حسین گیلانی اور صاحبزادہ محمد بن مبشرگیلانی نے کی اور آخر میں لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button