جہلم میں پولیس نے اسلحے کی بھاری کیمپ کی اسملنگ ناکام بنا دی، گینگ کے 2 کارندے گرفتار

جہلم: پولیس نے خیبر پختونخوا سے اسلحے کی بھاری کھیپ کی منتقلی کو ناکام بنا دیا۔ بین الصوبائی اسلحہ اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس نے مؤثر حکمت عملی اپناتے ہوئے کارروائی کی، جس کے دوران تھانہ کالا گجراں اور سی آئی اے پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے ملزمان طارق اور مشتاق احمد کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 20 عدد پستول، 3 عدد کلاشنکوف، 19 عدد اضافی میگزینز اور 300 گولیاں برآمد کی گئیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ کالا گجراں میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کامیاب کارروائی پر کالا گجراں پولیس اور سی آئی اے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا تاکہ ضلع کو اسلحہ و جرائم سے پاک کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button