واسا جہلم کے ترقیاتی کاموں میں ناقص منصوبہ بندی، واسا کے اپنے دو ٹرک نالے میں دھنس گئے

جہلم شہر میں واسا کی جانب سے جاری ترقیاتی کاموں کے دوران ناقص منصوبہ بندی اور غیر معیاری میٹریل کے استعمال پر شہریوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

تازہ واقعے میں واسا کے دو ٹرک سڑک کے اطراف تعمیر کیے جانے والے نالے میں دھنس گئے، جس کے بعد ترقیاتی کاموں کے معیار اور شفافیت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں کھودی گئی سڑکیں، غیر معیاری تعمیراتی کام اور ناقص منصوبہ بندی کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

عوامی حلقوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واسا کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا فوری جائزہ لیا جائے اور تعمیراتی کاموں میں معیاری میٹریل اور مضبوط حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو مشکلات اور ممکنہ حادثات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

Exit mobile version