کھیوڑہ: عطاء اللہ تارڑ کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، انشاء اللہ اپنے دورہ اقتدار میں صحافی بھائیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اچھے اقدامات کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار ملک مصدق حسنین اسلم سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عطاء اللہ تارڑ کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بنانا میاں برادران کا اچھا فیصلہ ہے۔
ملک مصدق حسنین اسلم نے کہا کہ موجودہ وقت میں عطاء اللہ تارڑ جیسا باصلاحیت شخصیت ہی حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے کے لیے میڈیا کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور پاکستان میں صحافی بھائیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی اچھے اقدامات کریں گے ۔
