کھیوڑہ پولیس چوکی کی بڑی کارروائی،منشیات فروش گرفتار، ایک کلوگرام سے زائد چرس برآمد

پنڈدادنخان: کھیوڑہ پولیس چوکی کی بڑی کارروائی،منشیات فروش چرس سمیت گرفتار کر لیا۔

تفصیل کے مطابق پولیس چوکی کھیوڑہ نے دوران چیکنگ ملزم تعیز الحسن سے دوران گشت ایک کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

سماجی حلقوں نے پولیس چوکی انچارج ملک نذر حسین اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

Exit mobile version