دینہ پولیس نے منشیات فروش کو دھر لیا

دینہ: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں سرمد ملک ایس ایچ او تھانہ دینہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1 کلو 740 گرام چرس برآمد کر لی۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اسے ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور ان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا، جبکہ شہریوں کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button