دریائے جہلم میں کشتیاں چلانے والے ٹھیکیداروں کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی کھلی چھٹی مل گئی

جہلم: دریائے جہلم میں کشتیاں چلانے والے ٹھیکیداروں کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی کھلی چھٹی مل گئی، انتظامیہ نے چند حفاظتی جیکٹس مہیا کر کے ٹھیکیداروں کو دریاؤں میں کشتیاں چلانے کی اجازت دے دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سگھر پور کشتی حادثہ میں 6افراد کے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین نے کشتی بانوں اور ٹھیکیداروں کو معاف کر دیاتھا۔

پیسوں کے لالچ میں ٹھیکیدار کشتی پر درجنوں افراد کو سوار کر وا دیتا ہے جبکہ انتظامیہ نے 5/6 عدد جیکٹس دے کر فوٹو سیشن کرکے عوام کو ایک بار پھر ٹھیکیداروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

ضلع جہلم کی انتظامیہ کو چاہیے کہ ٹھیکیداروں کو کشتی کے مطابق سواریوں کو بٹھانے اور سواریوں کے حساب سے لائف جیکٹس مہیا کرنے کے احکامات جاری کریں جب تک تمام مسافروں کو حفاظتی جیکٹس مہیا نہ کی جائیں۔

ٹھیکیداروں کو دریاء میں کشتیاں چلانے کی اجازت نہ دی جائے اورجن بیڑوںپر گاڑیاں و موٹر سائیکلیں ٹریکٹر ٹرالیاں لوڈ کی جاتیں ہیں ان بیڑوں پر مسافر وں کوسوار کرنے پر پابندی عائد کی جائے تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button